جامع مسجد پشاور میںدھماکہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے:سکندر حیات
کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی) جامع مسجد پشاور میں خود کش بم دھماکہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، نااہل حکومت عوام کو سیکورٹی فراہم کرنے تک ناکام ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع قصور رانا سکندر حیات خاں، مسلم لیگی ایم پی اے چوہدری محمد الیاس گجر، انفارمیشن سیکرٹری ضلع قصور و صدر پی پی 182 رؤف نواب چوہدری نے میڈیا ایڈوائزر مسلم لیگ ن ضلع قصور ارشد منیر چوہدری سے ٹیلیفونک رابطے میں کیا۔ انہوں نے کہا اتنی جانوں کا ضیاع ایک بڑا المیہ ہے۔ ریاست مدینہ کا جھوٹا دعویدار اسی واقعہ کی بنیاد پر ہی نااہل ثابت ہو چکا ہے لیکن شرم ان کو مگر نہیں آتی تو ملکی معشیت کا بیڑہ غرق کرنے پر کیسے مستعفی ہو سکتا ہے۔ ایسے حکمران کیلئے اب آخری آپشن عدم اعتماد کا رہ گیا ہے اور اب جلد ہی وزیر اعظم گھر جائے گا۔