پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ حکمرانوںکو بہاکر لے جائیگا: وسیم رضا ڈوگر
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک وسیم رضا ڈوگر نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ حکمرانوںکو خش وخاشاک کی طرح بہاکر لے جائیگا لانگ مارچ ابھی اسلام آباد میں داخل نہیں ہوا حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ نے عوام کے جم غفیر سے حکومت پٹرولیم کی قیمتوںمیں کمی کرنے پر مجبور ہوئی ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں اب بھی تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اصرار پر غیر مشروط تعاون کی یقین دہانی کروئی ہے لاہور پہنچنے پر لانگ مارچ کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا جائیگا جنوبی پنجاب کی طرح وسطی پنجاب کے عوام بھی لانگ مارچ میں شامل ہونگے جس سے پنجاب میں پی پی پی اپنی بھرپور سیاسی وافرادی قوت کا مظاہرہ کریگی ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاں ہائوسنگ کالونی میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔