• news

حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی:نواز شاہ

منڈی فیض آباد (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) لائیرز ونگ پنجاب کے سینئر صدر محمد نواز شاہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے غریب کا جینا حرام ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کی ٹیم نے جس طرح بجلی گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اس نے سابقہ ادوار کی حکومتوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کا جوش و جذبہ اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ بہت جلد اس حکومت سے چھٹکارہ مل جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن