قرآن مجید ہدایت کا سرچشمہ ہے:احسن القادری
کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) قرآن مجید سے اپنے تعلق کو مضبوط اور کلام پاک کی تلاوت کو اپنا معمول بنائیں قرآن مجید ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ان خیالات کا اظہار مذہبی سکالر پیر احسن القادری البغدادی نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنی آخری کتاب یعنی قرآن مجید اپنے آخری نبی حضرت محمدؐ پر رمضان المبارک کے مہینے میں نازل فرمائی۔