• news

بدستور مہنگائی غریب عوام کو نگل رہی ہے: خالد جاوید

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات او ر بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کرکے موجودہ حکمرانوں نے ڈھونگ رچا ہے، عام آدمی آج بھی مسلسل بدحالی کا شکار ہے اور بدستور مہنگائی غریب عوام کو نگل رہی ہے، مہنگائی کی شرح کا برقرار رہنا حکمرانوں کی ترجیحات واضح کرنے کیلئے کافی ہے، مہنگائی سے متاثر ہ عوام مہنگائی سے متاثر ہوکر خودکشیاں کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن