رزق کی تنگی اور کشادگی ہمارے اپنے اعمال کے باعث ہوتی ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رزق کی تنگی اور کشادگی ہمارے اپنے اعمال کے باعث ہوتی ہے اور وہی اللہ تعالی بندوں کے لیے اپنی جوار رحمت کھولتا ہے اسے کوئی بند نہیں کرسکتا۔ اور جسے وہ بند کردے اسے کوئی کھولنے والا نہیں ہے اور وہ اسے وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا۔ رزق کی تلاش میں حلال حرام کی تمیز رکھو۔رزق کو موخر نہ سمجھو کوئی جان اپنے رزق کی تکمیل بغیر نہیں مرتی۔ دنیا کی کوئی طاقت رب کریم کی رحمت کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق رزق کے حصول کا ذریعہ صرف رب کائنات کی اطاعت اور بندگی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں عبادت اور بندگی سے غافل نہ کرے اور اپنی رحمت و قدرت سے کشادہ رزق عطا فرمائے اور قسم کی معاشی آزمائش اور تنگی سے محفوظ فرمائے ۔