• news

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مارشل لاز کے خلاف جدوجہد کی ہے:شبیر حیدر

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ سلیکٹڈ عوام دشمن حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا کل 6 مارچ کو قافلہ گوجرانوالہ پہنچنے پر نوشہرہ ورکاں سے پارٹی کارکن اس کا شاندار استقبال کریں گے اور اسلام آباد کے دھرنے میں بھرپور شرکت کی جائے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی راہنماء رانا شبیر حیدر مبارک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کے لئے جنرل ایوب خان سے لیکر جنرل پرویز مشرف تک کے تمام  مارشل لاز کے خلاف جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ پی پی پی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور آج بھی عوام کے حقوق کے لئے سڑکوں پر ہے انشائاللہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کا سمندر ان ظالم حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن