ننکانہ:اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کی کارروائی ‘رائس مل سیل
ننکانہ صاحب(نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ننکانہ عبدالقیوم نے نواحی قصبہ منڈی فیض آباد میں متعددرائس ملوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی اورماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی ایک رائس مل کو سیل کردیا۔