• news

وفاقی نظامت تعلیمات کے 21وائس پرنسپلز کی گریڈ19میں پرنسپل کے عہدہ پرترقی


 اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی نطامت تعلیمات کے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کی منعقد ہونے والے اجلاس میں وفاقی نظامت تعلیمات کے 21وائس پرنسپلز کو گریڈ18سے19میں پرنسپل کے عہدہ پر ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ترقی پانے والوں میں 9خواتین اور12مردحضرات شامل ہیں۔جن خواتین کو ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے ان میں شمائلہ غزل،پروین اختر لغاری،لبنی تسلیم،شازیہ شمیم،تہمینہ نواز،شاہینہ نازلی،سیدہ فاخرہ تزیئن،نسرین اختر اور امتیاز کوثر شامل ہیں جبکہ مرد حضرات میں فدالرحمن خٹک،اللہ داد ملک،سید فیصل بخاری،جنید احمد،محمد طاہر عباسی،محمد فیاض عباسی،حسن عمران بیگ ،غلام قادر،شہادت خٹک،عبدالحمید،کفایت اللہ اور انعام جہانگیر شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن