• news

 معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ کا وادی تیرا کا دورہ، خصوصی پیکیج کا اعلان کیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ڈاکٹر ثانیہ نے وادی تیرا کا دورہ کیا اور متاثرہ گھرانوں کیلئے وزیراعظم کی جانب سے خصوصی پیکج کا اعلان کیا،ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ بارہ سال بعد گھروں کوواپسی کرنے والے 15 ہزار 6 سو99خاندانوں کو احساس ایمرجنسی کیش امداد دی جائے گی، فی خاندان 20ہزار روپے کی احساس امداد جاری ہوگی، وادی تیراہ کے غیور قبائل کی بہادری اورقربانیاں لازوال ہیں،متاثرہ گھرانوں کو رجسٹر کرنے کیلیئے احساس رجسٹریشن ڈیسک بھی قائم کیئے جا رہے ہیں۔  دورے کے دوران پاکستان آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کے پی کے افسران بھی ڈاکٹر ثانیہ کے ہمراہ تھے ،متاثرہ گھرانوں کی واپسی پاکستان آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کے پی کے تعاون سے ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن