افغان عوام کی بھلائی کیلئے کام جاری رکھیں گے‘ نمائندہ خصوصی او آئی سی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے پاکستان کا دورہ کیا سیکرٹری خارجہ سے او آئی سی خصوصی ایلچی نے ملاقات کی خصوصی ایلچی نے افغانستان میں انسان المیہ سے نمٹنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی ترجمان کے مطابق طارق علی نے افغانستان عوام کیلئے عالمی حمایت کے حصول کی کاؤشوں سے آگاہ کیا۔ خصوصی ایلچی نے کہا کہ معاملے پر او آئی سی قیادت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے افغان عوام کی بھلائی کیلئے کام جاری رکھا جائے گا۔