• news

 یار محمد رند کے بیانات نے نئی بحث  چھیڑ دی ہے،  سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے  بیان میں کہا ہے کہ اکبر ایس بابر کے بعد پی ٹی آئی کے اپنے ہی ایک اور رہنماء سردار یار محمد رند کے بیانات نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، سردار یار محمد رند کے بلوچستان حکومت سے متعلق بیان انتہائی اہم ہے ۔یار محمد رند نے ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والے تحریک انصاف کے حکمرانوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے،  سی پیک اور بلوچستان موجودہ وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں، وفاقی حکومت بلوچستان کی محرومی دور کرنے کی بجائے اپنے جیبیں بھرنے میں مصروف ہے، یار محمد رند کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے،بلوچستان صوبے کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کرداروں کے نام ساننے آنے چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن