• news

الیکشن کمشن نے بلوچستان ،سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے چیف سیکر ٹر یز کو طلب کر لیا

 اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے صوبہ بلوچستان اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے چیف سیکر ٹر یز کو طلب کر لیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور چیف سیکرٹری سندھ کو مورخہ 10مارچ  2022 کو الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مشاورت کے لئے طلب کر لیا ہے تاکہ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخیں مقرر کرنے پر مشاورت کی جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن