• news

نارووال: بااثر ملزموں کو پروٹوکول دینے کی ویڈیو وائرل‘ ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار معطل

نارووال (نامہ نگار) بااثر ملزمان کو تھانہ سٹی میں پروٹوکول دینے  اور تھانہ کی مسجد میں سلانے کی ملزمان کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او کامران ممتاز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی محمود احمد‘ تفتیشی آفیسر‘ نائٹ محرر اور نائٹ پی آر او کو معطل کر دیا۔ چند روز قبل کلیم‘ علی اور ثاقب وغیرہ نے 17 سالہ فہد کو ایک حویلی میں مرغا بنا کر تشددکا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ فہد کے والد احسان کی درخواست پر تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو تھانہ سٹی نے حوالات میں بند کرنے بجائے تھانے کی مسجد میں بستر لگا دئیے جہاں وہ رات کو ٹک ٹاک بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن