• news

آشیانہ  ہاؤسنگ ریفرنس   سماعت 11  مارچ تک ملتوی

لاہور (آئی این پی ) احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ہاوسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس  میں  آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نمبر پانچ میں شہبازشریف اور دیگر 13 ملزمان کے خلاف آشیانہ ہاوسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آشیانہ ہاوسنگ ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے ریفرنس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ آشیانہ ہاوسنگ ریفرنس میں شہباز شریف نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے آشیانہ ہاوسنگ ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن