عمران خان کے پاس اکثریت نہیں رہی، گھر جانا پڑے گا :نیر بخاری
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ نااہل ناکام اور نالائق حکمران ٹولے سے نجات کیلئے بلاول بھٹو زرداری تاریخی عوامی مارچ کر رہے ہیں جس میں لاکھوںا فراد شرکت کرکے معاشی بدحالی اور ہوشرباء مہنگائی بے روزگاری کے ذمہ داران پر رد اعتماد کر دیے ہیں ۔عمران خان استعفی دے دیں اس سے پہلے کہ عوام ان سے اقتدار چھین لیں عمران خان سن لو اب آپ کے پاس اکثریت نہیں رہی، گھر جانا پڑے گا اپوزیشن کسی کی بیساکھیوں پر نہیں کھڑی ہوئی عوام تبدیلی سرکار سے نجات کیلئے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ باہر نکل پڑے ہیں۔چیرمین بلاول بھٹو نے بلاول نے کہا ہے عمران خان مستعفی ہو اسمبلیاں توڑ دو ورنہ عوام تم سے اقتدار چھین لیں گے بلاول کا کہا سچ ثابت ہو گا جلد غاصبوں اور بدعہدوں کے بادشاہ اور مبینہ ٹولے سے اقتدار چھین جائے گابہت سے ممبرز آئیندہ بلے پر لڑنے کیلئے تیار نہیں عمران خان تمھارا جانا ٹھہر گیا ،پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما آصف شفیق ستی کی صدارت میں منعقدہ این اے ستاون مری کوٹلی ستیاں۔کے ورکرز کنونشن میں سینکڑوں کارکنوں جلوسوں کی شکل میں شرکت کی کنونشن میں جئے بھٹو جئے بلاول کے نعرے گونجتے رہے کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر تھا کنونشن سے سردار سلیم حیدر راجہ عمران اشرف آصف شفیق ستی راجہ شکیل افتخار شہزادہ راجہ کامران کوثر گیلانی اور دیگر راہنماؤں نے خطاب کی انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری اور دیرینہ بزرگ جیالوں اور خواتین اقلیتی تنظیمی عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔