• news

یوکرائن سے واپسی، طلبہ، رومانیہ کے میئر نے بھارتی وزیر کو آئینہ دکھا دیا

ممبئی (اے پی پی) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارت کے مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی جیوترا دتیہ سندھیا جنگ زدہ یوکرین سے اپنی مدد آپ کے تحت رومانیہ پہنچنے والے بھارتی طلبہ سے بات کررہے ہیں اور انہیں پھول دے رہے ہیں۔ اس دوران وہاں موجود رومانیہ کے میئر انہیں یاد دلاتے ہیں کہ ان طلبا کے رہنے اور کھانے کا انتظام ہم نے کیا ہے آپ نے نہیں۔ طالب علم نے کہا کہ اب وزیر ہمیں پھول دے رہے ہیں لیکن جب ضرورت تھی تو حکومت نے مدد نہیں کی اور اگر مدد کی ہوتی تو پھول دینے کی نمائش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ پھر اپنی خفت مٹانے کیلئے کہتے ہیں '' میں آن ریکارڈ رومانیہ کے افسروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بھارتی طلبا کی مدد کی۔ بھارتی طلبا نے ملک لوٹنے پر نیوز چینلوں سے بات کی۔ ایک طالبہ نے کہا کہ بھارت جانے کا ٹکٹ تو محض تیس ہزار کا ہے اور اگر ہمارے والدین لاکھوں روپے خرچ کر کے ہمیں پڑھنے کو بھیج سکتے ہیں تو اس ٹکٹ کا خرچ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ طلبا نے کہا کہ اگر ہمیں جنگ زدہ یوکرین سے نکالنے میں مدد ملتی تو کوئی بات تھی۔ ایک طالب علم نے کہا کہ اب وزیر ہمیں پھول دے رہے ہیں لیکن جب ضرورت تھی تو حکومت نے مدد نہیں کی اور اگر مدد کی ہوتی تو پھول دینے کی نمائش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

ای پیپر-دی نیشن