• news

 التوا کا شکار نیو اسلام آباد میٹرو بس سروس آئندہ ماہ سے شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں

اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے گزشتہ چار سال سے التوا کا شکار نیو اسلام آباد میٹرو بس سروس کو آئندہ ماہ سے شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں 12 میٹر لمبائی کی حامل 30 بسیں چین سے امپورٹ کی جارہی ہیں جن میں سے 20  بسیں آئندہ ماہ تک پاکستان پہنچ جائیں گی چار بسیں ائیر پورٹ کے لئے مجوزہ شٹل سروس کیلئے چلیں جو چوبیس گھنٹے چلے گی منصوبہ پی ایس ڈی پی گرانٹ سے شروع کیا گیا ہے ۔لوگوں کو طویل انتظار کے بعد بالآخر نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک رسائی کے لئے سفری سہولت کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ سابق دور حکومت میں مکمل ہونے والی میٹرو بس سروس کو سی ڈی اے کی انتظامیہ نے آئندہ ماہ سے شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس ضمن میں 30 بسوں کا فلیٹ چین سے آئندہ ماہ پاکستان پہنچ جائے گا جن میں سے بیس بسیں این فائیو میٹرو کے روٹ پر صبح آٹھ سے رات دس بجے تک جاری رہے گی جبکہ چار بسوں کا فلیٹ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک شٹل سروس کے لئے مختص کیا گیا جو چوبیس گھنٹے چلے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن