• news

 مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ (رات)سے  ملک میں داخل ہو گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد/راولپنڈی (وقائع نگار/سٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ موسم کی تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ (رات)سے ملک میں داخل ہو گا جوکہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اس دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی/تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری/ژالہ باری متوقع ہے۔جس کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سمیت  تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بر وقت اور پیشگی اقدامات   کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچا یقینی بنایا جا سکے۔ پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایات تا کہ موسم کی وجہ سے راستے بلاک ہونے کی صورت میں بر وقت اقدامات کیئے جا سکیں.  متعلقہ اداروں کو مسافروں اور سیاحوں کو موسم کی تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھنے کے حوالے سے ہدایات

ای پیپر-دی نیشن