ایرانی جوہری معاہدے کے قریب ہیں مگر معاہدہ یقینی نہیں، امریکہ
واشنگٹن (اے پی پی)امریکہ نے کہا ہے کہ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کے نتیجے میں ایک ڈیل ممکن ہے مگراب بھی اس کے متعدد نکات پر موجود اختلاف ایسے کسی معاہدے کو غیریقینی بنا رہا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جالینا پورٹر نے میڈیا کو بتایا کہ ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔