• news

ٹیسٹ میچ میں بائولنگ بھی کرسکتا ہوں : بابر اعظم 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کیخلاف آف سپن بائولنگ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سپنر بھی ہیں اور ٹیسٹ میچ کے دوران ممکنہ طور پر باؤلنگ کر سکتے ہیں۔ پِچ اچھی لگ رہی ہے اس لیے ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے، ساتھ ہی انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں بھی ایک سپنر ہوں۔پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں پہلے ہی تین سپنرز نعمان علی، ساجد خان اور سپن بائولنگ آل راؤنڈر افتخار احمد کا انتخاب کیا جاچکا ہے۔تین سپنرز کو شامل کرنے کی وجہ پچ کا سپنرز کیلئے موزوں ہونا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن