• news

 24 سال بعد آسٹریلین ٹیم کو کھیلتے دیکھ کرملکی وغیرملکی شائقین پرجوش

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ‘آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے دوران راولپنڈی سٹیڈیم آنے والے ملکی و غیر ملکی شائقین نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔شائقین 24 سال بعد آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کھیلتے دیکھ کر اور میدان آباد ہونے پر خوش ہیں۔ شائقین نے کہا کہ انہیں کرکٹ سے محبت ہے اور وہ پاکستان‘آسٹریلیا سیریز دیکھنے کیلئے پر جوش ہیں۔کرکٹ کی شائق ایک جاپانی خاتون جو اپنے شوہر کے ساتھ میچ دیکھنے آئی تھی نے کہا کہ وہ سٹیڈیم میں بابراعظم اور شاہین آفریدی کو کھیلتے دیکھنا چاہتی ہیں جبکہ سٹیڈیم آنے والے لوگوں نے سکیورٹی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔کرکٹ کے شائق ایک طالبعلم نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر کہا کہ یہاں بین الاقوامی کرکٹ ہونی چاہئے کیونکہ یہاں کے لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور ملک میں بین الاقوامی سٹارز کو کرکٹ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم یہاں آئی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ انشااللہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت جیسی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی جس سے پاکستان کا نام آگے اور بھی روشن ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن