• news

پنڈی ٹیسٹ اظہر:علی کی  بھی سنچری،پاکستانی اننگز476رنز ڈکلئیر


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا۔راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 5 رنز بنالئے، آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 471 رنز درکار ہیں، عثمان خواجہ 5 اور ڈیوڈ وارنر بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، امام الحق نے بھی راولپنڈی ٹیسٹ کو یادگار بنایا اور اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی بار 150 رنز بناڈالے، امام الحق کی انفرادی اننگز کا خاتمہ 157 رنز پر ہوا۔قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق نے 44 رنز بنائے جبکہ کپتان بابراعظم 36 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، وکٹ کیپرمحمد رضوان نے بھی29رنزکی اننگزکھیلی۔ پیٹ کمنز،لابوشین اور نیتھن لیون نے1،1وکٹ حاصل کی۔راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز پر پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، کھیل کے پہلے روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے تھے، آج پاکستان نے اپنی اننگز میں مزید 231 رنز کا اضافہ کیا اور بعد ازاں اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن