• news

فیٹف کے تکنیکی پیرامیٹرز مکمل کرنے کیلئے کو شاں ہیں ، حماد اظہر


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف اے ٹی ایف مذاکرات میں پاکستان کی ٹیم کی قیادت کرنے وا لے وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تکنیکی پیرامیٹرز مکمل کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کی مالی معاونت کی ’گرے لسٹ‘ میں برقرار رکھتے ہوئے دیگر خامیاں دور کرنے کے لیے کا کہا ہے، پاکستان کو گرے لسٹ پربرقرار رکھا ہے ،آئندہ جائزہ جون میں ہو گا ، پیرس  کے حالیہ اجلاس میںایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے عالمی سطح پر کیے گئے مالیاتی جرائم کے خلاف کوشش کے عزم کو سراہتے ہوئے اسے ’مضبوط پیشرفت‘ قرار دیا۔حماد اظہر نے ٹوئٹ کیا کہ ’منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف غیر متزلزل قومی عزم کے ساتھ ہماری لڑائی جاری ہے، ہم ان سرگرمیوں کے خلاف جنگ عالمی تکمیل کے لیے نہیں کی بلکہ یہ سب سے پہلے ہمارے اپنے مفاد کے لیے ضروری ہے‘۔ منی لانڈرنگ کے خلاف ایکشن پلان کے 7 میں سے 6 آئٹم سے ’غیر مثالی مدت‘ میں نمٹا جاچکا ہے، جبکہ دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق ایکشن پلان میں موجود 27 میں سے 26 آئٹم مکمل ہوچکے ہیں اور جلد  تمام شرائط کو مکمل کر لیا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن