بے جا تاریخیں دیں نہ لیں، لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا عبادت، جسٹس انوارالحق
میانوالی (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میانوالی کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنو نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میانوالی کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس انوار الحق پنو نے کہا کہ بار اور بینچ کے تعلق کو مضبوط بنا کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، وکلاء اور ججز اپنے پیشہ ورانہ کام میں لگن، محنت اور احساس ذمہ داری کے اصولوں پر عمل کرکے شہریوں کو جلد انصاف فراہم کریں۔ جسٹس انوار الحق پنو نے مزید کہا کہ بے جا تاریخیں نہ لیا کریں اور نہ دیا کریں، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا بھی عبادت ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی میانوالی تعیناتی کے دوران جو عوام اور وکلاء کو سہولیات فراہم کی ہیں ان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سہولت سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اب ضمانت دینے کے لیے فرد لینے کے لیے محکمہ مال کے اراضی سنٹر نہیں جانا پڑے گا اور یہ سہولت پنجاب میں سے صرف ضلع میانوالی میں شروع کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالستار راشا، ممبر پنجاب بار کونسل ملک سلیم اعوان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ محکمہ جنگلات کے زیر اہتما م ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کو رٹ میں کلین اینڈ گرین پروگرام و مو سم بہار شجر کاری مہم کے حوالہ سے خصوصی ٹری پلا نٹیشن تقریب کا انعقاد۔مہمان خصوصی جج لا ہور ہا ئی کورٹ جسٹس انوار الحق پنوں نے پودا لگا یا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورنگزیب اور ضلعی علا قہ کے دیگر جج صاحبا ن نے بھی پودے لگا ئے۔ڈی ایف او ملک ثاقب اعوان نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ضلع میانوالی میں مو سم بہار شجر کاری کے دوران سرکاری جنگلات، سرکاری محکمہ جات کے دفاتر اور پرائیویٹ لینڈ پر مجمو عی طور پر33لاکھ پچاس ہزار پودے لگا ئے جارہے ہیں۔