یوکرائن جنگ‘ سپین میں برہنہ خواتین کا روسی سفارتخانے کے باہر احتجاج
میڈرڈ (آئی این پی) یورپی ملک سپین میں برہنہ خواتین نے روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ڈیلی سٹار کے مطابق فیمنسٹ گروپ "فیمن" کی ارکان نے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں روسی سفارتخانے کے باہر یوکرین حملے کے خلاف برہنہ ہو کر احتجاج کیا۔ فیمن گروپ مختلف مسائل پر برہنہ ہو کر احتجاج کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک برہنہ خاتون نے اپنے جسم پر "یوکرین کیلئے امن" کا نعرہ درج کر رکھا تھا۔