برازیل: دوران پرواز بچے کو چپ کراتے ایئر ہوسٹس کی ویڈیو نےدیکھنے والوں کے دل جیت لئے
برازیلیا (نیٹ نیوز) دوران پرواز روتے ہوئے بچے کوبہلاتی اورچپ کراتی ایئرہوسٹس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے۔ دوسرے طیارے کے ننھے مسافر نے کسی بات پرخفا ہو کر جو رونا شروع کیا تو کسی سے چپ نہ ہوا۔ بچے کے گھر والے بھی اسے چپ کرانے میں ناکام ہوئے تو ایئر ہوسٹس نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا اور بچے کو گود میں لے کر بہلانا شروع کیا۔ اور پھر ایئر ہوسٹس کی محنت رنگ لائی اور بچے نے پہلے رونا بند کیا اورپھر ایئرہوسٹس کی گود میں ہی سوگیا۔