پولیس میں بھرتی ہونے کیلئے تحریری ٹیسٹ کیلئے چالان جمع کرانے کی تاریخ میں کل تک توسیع
فیصل آباد (این این آئی) محکمہ پولیس میں بھرتی ہونے والے امیدواروں کے تحریری ٹیسٹ کیلئے چالان فارم جمع کروانے کی تاریخ 7مارچ تک توسیع کر دی۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبلان ڈرائیور کانسٹیبلان، سکیورٹی کانسٹیبلان اور وائرلیس آپریٹرز چالان فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔