سانحہ سیالکوٹ: 89 ملزموں پر 12 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ملزموں پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی خاتون جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ 89 ملزموں میں کاپیاں تقسیم کرتے ہوئے فرد جرم کی تاریخ 12 مارچ مقرر کی ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر حافظ اصغر علی، عبدالرئوف وٹو سمیت 5 پراسیکیوٹر مقدمے کا ٹرائل کر رہے ہیں۔ پراسکیوشن کی جانب سے 40 گواہوں کو چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 55 سے زائد ملزموں کے موبائل برآمد کئے گئے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزموں کا جرم ناقابل معافی ہے۔ انہیںسخت سے سخت سزا دی جائے۔