• news

فیصل آباد، کار سوار ڈاکوئوں نے ڈالہ کنڈکٹر قتل، کزن کو زخمی کر دیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) کار سوار ڈاکوؤں نے ڈالہ میں سوئے ہوئے کنڈکٹر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل‘ اسکے کزن کو زخمی کر دیا۔ ڈاکوؤں کے 5رکنی گروہ نے ساتھ کھڑے ڈالہ کے عملہ کو بھی لوٹ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ 77گ ب کے 19سالہ یوحنا مسیح کے کزن نے ڈالہ بنا رکھا ہے جس پر وہ اپنے کزن شکیل کے ہمراہ بطور کنڈکٹر کام کرتا تھا، ڈالہ سے چور بیٹریاں نکال لیتے تھے جسکی حفاظت کیلئے خالی پلاٹ میں وہ اپنے کزن شکیل کے ہمراہ حسب معمول خیابان کالونی میں واقع ڈالہ میں سویا ہوا تھا جسکے ساتھ ایک دوسراڈالہ بھی عملے سمیت سویا ہوا تھا۔ ۔ کار میں سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر یوحنا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اسکے کزن شکیل کو زخمی کر دیا اور ساتھ کھڑے دوسرے مزدا کے عملہ کو بھی ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ ملت ٹاؤن پولیس نے ناکہ بندیاں کروا کر ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن