• news

کرونا، 10 جاں بحق ، 769 نئے کیسز رپورٹ ، 842 مریضوں کی حالت تشویشناک 

اسلام آباد (خبر نگار) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24  گھنٹوں کے دوران مزید 10 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ کرونا وائرس کے مزید796  کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ مزید1 ہزار831  مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان بھر میں اب تک30 ہزار 258  کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد15 لاکھ13 ہزار503  ہو چکی ہے۔ ملک میں گزشتہ24  گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز کی شرح 2 اعشاریہ10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے29 ہزار749  زیرِ علاج مریضوں میں سے842  کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ14 لاکھ53 ہزار496  مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ24  گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید37 ہزار785  ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ66 لاکھ8 ہزار558  کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں اب تک کل21  کروڑ55 لاکھ39 ہزار999  کرونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔9 کروڑ92 لاکھ92 ہزار129  افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن