• news

کرناٹک میں حجاب معاملہ پھر تیز ، کالج کے 2 طلبہ گروپ آمنے سامنے 

بنگلورو (این این آئی) بھارتی ریاست کرناٹک کے جنوبی ضلع دکشناکن ناڈا میں حجاب کا معاملہ ایک مرتبہ پر تیز ہو گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس بار پی دیانند پائی اور منگلورو کے پی ستیش پائی گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج کے طلباکے دو گروپ حجاب کے مسئلہ پر ایک دوسرے سے آمنے سامنے آگئے۔ تاہم پولیس نے کالج کیمپس میں حالات کو بحال کیا۔ انتظامیہ نے طلباکو سر پر کپڑا باندھ کر امتحان دینے کی اجازت دیدی ہے۔ جو طالبات اپنے سر کے گرد کپڑا باندھ کر امتحانات میں شریک ہوئیں انہیں ہندو طالبات کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ حبا شیخ نامی ایک طالبہ نے کہا کہ حکومت حجاب کے معاملے میں بلاوجہ مداخلت کر رہی ہے۔ علاوہ ازیںبھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے حجاب پہننے والی مسلمان لڑکیوں کو ہراساں کرنے والوں کو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں ہندو دہشت گرد قرار دینے پر صحافی اور مصنف رعنا ایوب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن