• news

افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی پہلی بار منظرعام پر، پولیس افسروں سے خطاب

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے وزیر داخلہ اور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی پہلی بار منظرعام پر آ گئے۔ سراج الدین حقانی کی آج سے پہلے کئی سالوں سے صرف ایک ہی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش تھی جس میں بھی ان کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آ رہا تھا۔ تاہم اب امارت اسلامی افغانستان کے ڈپٹی وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کے پرسنل سیکرٹری عبداللہ عظام کی جانب سے سوشل میڈیا پر افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی واضح تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ خلیفہ سراج الدین حقانی پہلی مرتبہ میڈیا پر منظر عام پر آ گئے۔ وہ ایک سرکاری تقریب میں شریک ہوئے تاحال وہ امریکہ کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ سراج الدین حقانی نے کابل میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ اور خطاب کیا۔ طالبان نے حکومت کی وزارت اطلاعات نے سراج الدین حقانی کی تصدیق کرد ی۔ امارت اسلامیہ کی پولیس نے پاسنگ آئوٹ پریڈ میں نئے یونیفارم کے ساتھ شرکت کی۔ اگست میں طالبان واپسی سے اب تک ان کی صرف ایک تصویر دستیاب ہے جس میں ان کا چہرہ واضح نہیں ہے۔ پریڈ سے خطاب کرتے کہا میں آپ کے اطمینان کیلئے سامنے آیا ہوں۔ پولیس افسروں سے خطاب کرتے کہا ڈیوٹی انجام دیں، عوام کے ساتھ رحمدلی اور شفقت سے پیش آئیں، جو افغان ملک چھوڑ گئے واپس آ جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن