• news

لاہور ہائیکورٹ‘ 56 کمپنیوں کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر کل سماعت 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) شہباز شریف دور حکومت میں قائم صاف پانی سمیت 56 کمپنیوں کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ میں کل 7 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس شاہد وحید ایڈووکیٹ شان سعید گھمن کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواستگزار نے27 نومبر 2017ء میں 56 کمپنیوں کی قانونی حیثیت کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ بزدار حکومت کی جانب سے بھی عدالت میں شہباز حکومت کی 56 کمپنیوں کی قانونی حیثیت کا مئوقف اختیار کیا گیا۔ درخواستگزارکی جانب سے مئوقف اختیار کیا گیا کہ سابق دور حکومت میں صاف پانی سمیت دیگر قائم ہونے والی 56 کمپنیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن