پنڈی سٹیڈیم میں بچوں کا شین وارن کو خراج عقیدت ‘آسٹریلوی عہدیدار کی تعریف
لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ کے شوقین پاکستانی بچوں نے دنیائے کرکٹ کے عظیم لیگ سپنر شین وارن کی موت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے، جس پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن کے سی ای او نے بچوں کی تعریف کی ہے۔بچے شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اپنے ساتھ پلے کارڈز لائے تھے جن پر سپنر کیلئے تعریفی کلمات درج تھے۔آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹوڈ گرین برگ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بچوں کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ شین وارن کو یاد کرنے کے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں۔بچوں نے اپنے کارڈز پر لکھا کہ شین وارن کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔پوسٹ میں انہوںنے راولپنڈی میں شین وارن کیلئے بچوں کے جذبات کی تعریف کی ہے۔