نiائیجیریا میں تیز رفتار کار نہر میں گرنے سے 5 افراد ہلاک ،2زخمی
ابوجا (اے پی پی)نائیجیریامیں ایک تیز رفتار کار نہر میں گر نے کے نتیجے میں ایک خاندان کے 5افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ چینی خبر رساں ادارے نے مقامی پولیس ترجمان لاوان شیسو ایڈم کے حوالے سے بتایا کہ میگا میں دنگیاٹن روڈ پر ایک کا ر تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوکرنہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 1چھوٹے بچے سمیت 5افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحتقیقات شروع کر دی۔
نائیجیریا کار حادثہ