• news

iعوامی مارچ، بلاول کے جلسہ  پر سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور (نامہ نگار) لاہور میں پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ اور بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کے موقع پر لاہور پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔ ناصر باغ میں جلسے پر 22سو پولیس افسروں و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ دو مقامات پر شرکاء کو تلاشی کے بعد جلسے میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ ریلی کے راستوں پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلانے کے لئے  4سو 10 وارڈنز تعینات کئے گئے تھے۔ لاہور پولیس ترجمان کے مطابق سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر شہر میں رائیونڈ تبلیغی اجتماع، گرجا گھروں میں سنڈے عبادات، جشن بہاراں اور ایک سیاسی جماعت کی سرگرمیوں کے دوران شہریوں اور شرکاء پروگرامز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان، ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سمیت تمام متعلقہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور پولیس افسر فیلڈ میں موجود رہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی تھی۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی۔ ناصر باغ، رائیونڈ تبلیغی مرکز، جیلانی پارک سمیت تمام ایونٹ پوائنٹس پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے گئے تھے۔
سکیورٹی

ای پیپر-دی نیشن