Iپارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہو گا
اسلام آباد(آئی این پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا 105واں اجلاس کل منگل جبکہ 106واں اجلاس بدھ ہو گا، 8مارچ بروز منگل کو کمیٹی کا اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے ہو گا جس میں فنانس ڈویژن کے مالی سال 2019-20 کے آڈٹ اعتراضات کو جائز ہ لیا جائے گا ، چیئرمین کمیٹی رانا تنویرحسین اجلاس کی صدارت کریں گے۔ 9مارچ بروز بدھ کوہونے والے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مالی سال 2019-20 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا ۔
اکائونٹس کمیٹی اجلاس