• news

 لاہور نے بھی نئے پاکستان کے نعرے کو مسترد کر دیا: منظور وسان

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے رہنما و سندھ کے سابق وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ لاہور نے بھی نئے پاکستان کے نعرے کو بھی مسترد کر دیا، چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں جھوٹوں اور نا اہلوں سے عوام کو چھٹکارہ دینے کے لئے نکلیں ہیں ، اسلام آباد میں پہنچ کر عمران حکومت پر کاری ضرب لگائیں گے ، نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کراچی سے لاہور تک عوام کا جوش و خروش اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بھرپور استقبال سے ثابت ہو گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت میں ہاریوں ، مزدوروں ، طالبعلموں اور غریبوں کی خوشحالی کا دور واپس آنے کو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کو محور و مرکز پاکستان اور اس کے عوام ہیں ، ہم نے یہیں جینا مرنا ہے ، قوم بھی جانتی ہے کہ کون ہے جو قربانیاں دیکر پر بھی پاکستان سے باہر نہیں جاتے ہیں۔ 
منظوروسان

ای پیپر-دی نیشن