کیرتن جلوس‘ 5 پیاروں کی کرتارپور آمد‘ مذہبی رسومات ادا کیں
شکرگڑھ (نامہ نگار) بی ایم ڈبلیو موٹر کی لاہور سے کرتار پور تک موٹر سائیکل ریلی۔ 50 خواتین اور مرد موٹر سائیکل سواروں کی ریلی میں شرکت۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ ریلی کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ سی او کرتار پور محمد لطیف اور اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ نے کرتار پور پہنچنے پر شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا۔ ریلی کے شرکاء نے دربار صاحب کرتار پور کے مختلف حصے دیکھے۔ انہیں کرتار پور منصوبے کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ شرکاء نے کرتار پور کی تعمیر، سہولیات کی فراہمی اور شاندار انتظامات پر حکومت پاکستان اور کرتار پور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ریلی کے شرکاء نے وزیراعظم بلین ٹری منصوبے اور بابا گورو نانک سے منسوب کھیتی صاحب کو آباد کرنے کے منصوبے کے تحت کرتار پور میں 50 سے زائد پودے لگائے۔ شرکاء سخت سکیورٹی میں دورہ مکمل کر کے واپس لاہور روانہ ہو گئے۔ دربار صاحب کرتار پور میں راہداری کے ذریعے بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ھے۔ وشال نگر کیرتن کا جلوس انڈین پنجاب کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا راہداری کے ذریعے کرتار پور پہنچ گیا۔ جلوس کے ساتھ 5 پیاروں کی بھی آمد ہوئی۔ دربار صاحب کرتار پور میں انڈین سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جلوس میں شامل یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ لنگر بھی کھایا۔
کرتارپور/ ریلی