ویمنز ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 107 رنز سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دیدی۔پاکستان ویمن ٹیم 245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 43 اوورز میں 137 رنز ہی بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے سب سے زیادہ 30 رنز سکور کیے۔بھارتی بائولر راجیشوری گائیکوارڈ نے 4 وکٹ حاصل کیے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور سمرتی مندھانا ، اسنی رانا اور بوجا کی نصف سنچریوں کی بدولت 7 وکٹوں پر 244 رنز بنائے۔پندا ڈار اور نشرح سندھو نے 2، 2 وکٹ حاصل کیے جبکہ ڈائنا بیگ ، انعم امین اور فاطمہ ثناء نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان ٹیم دوسرا میچ 8 مارچ کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی ۔11 مارچ کو جنوبی افریقہ‘14 مارچ کو بنگلہ دیش ‘21 مارچ کو ویسٹ انڈیز‘24 مارچ کو انگلینڈ‘26 مارچ کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی ۔ میچ صبح تین بجے شروع ہوگا۔