سلو اور ڈیڈ وکٹ، جیت کا ارادہ بھی نظر نہیں آ رہا:محمد حفیظ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان محمد حفیظ نے راولپنڈی کی وکٹ اور پاکستان کی سست رفتار بیٹنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سلو اور ڈیڈ وکٹ۔ اس کیساتھ جیت کا ارادہ بھی نظر نہیں آرہا۔ٹیسٹ نتیجہ خیز رہنے کا امکان کم ہوتا جا رہا ہے۔نتیجہ اسی صورت آئیگا جب ایک ٹیم بہت برا کھیلے۔ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل نتیجہ خیز کرکٹ کی وجہ سے ہے۔بے مزااور ڈرا میچ ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل نہیں۔