• news

حالات ہاتھ نکل رہے ، حکومت بڑا فیصلہ کرے: پرویز الہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے صوبائی وزراء میاں محمود الرشید اور راجہ بشارت نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کو بڑے سیاسی فیصلے لینے کا مشورہ دے دیا۔ سپیکر نے مشورے دئیے کہ موجودہ سیاسی حالات میں اس کا تقاضا ہے کہ آگے بڑھ کر حکومت پہلے فیصلہ لے لے۔ حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔ جو پہلے فیصلہ لیتا ہے سیاست میں اس کو برتری حاصل ہوجاتی ہے۔ لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہو رہی ہے۔ اس صورتحال پر مشورہ بھی ہورہا ہے اور رابطے بھی ہورہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن