• news

سٹیٹ بنک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس  آج، دوسری پالیسی کی منظوری دی جائیگی 

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج(منگل)ہوگا، جس میں رواں سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔، جس کا اطلاق اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے ہوگا۔پاکستان میں شرح سود اس وقت 9.75 فیصد ہے، آئندہ مانیٹری پالیسی میں یہ شرح برقرار رکھی جائے گی، اضافہ ہوگا یا کمی ہوگی، اس بارے میں معاشی ماہرین کی مختلف آرا سامنے آرہی ہیں تاہم بیشتر ماہرین کے مطابق شرح سود بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھی جائے گی۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی جانب سے اس سلسلے میں ایک پول کا انعقاد کیا، جس کے نتائج کے مطابق 52.7 فیصد افراد نے کہاکہ شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور 14.3 فیصد افراد کا خیال ہے کہ 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ متوقع ہے جبکہ 24.2 فیصد افراد کے مطابق 50 بیسس پوائنٹس اور 6 فیصد کے مطابق 50 بیسس پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوسکتا ہے، اس کے مقابلے میں 1.2 فیصد افراد کا خیال ہے کہ 25 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوسکتی ہے اور 2.4 فیصد کا خیال ہے کہ 25 بیسس پوائنٹس سے زائد بھی امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن