افغانستان کو 3 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز کی نقد امداد مل گئی
کابل (شِنہوا) افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر نقد امداد کے طور پر 3 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز موصول ہوئے ہیں۔ ملک کے مرکزی بنک دا افغانستان بنک (ڈی اے بی) نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کیلئے انسانی امداد کے سلسلے میں 3 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز کی انسانی امداد کی 17 ویں کھیپ ا توار کو افغانستان پہنچی اور اسے افغانستان انٹرنیشنل بنک کے حوالے کردیا گیا۔ بیان کے مطابق دا افغانستان بنک بین الاقوامی برادری کی جانب سے انسانی امداد کو سراہتے ہوئے اس شعبے میں مزید تعاون کا مطالبہ کرتا ہے۔