پیکا آرڈیننس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی سے شکایات کی رپورٹ مانگ لی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف پی ایف یو جے اور فرحت اللہ بابر کی درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس مارچ کو دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کر کے 10 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف دو مزید درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ایف یو جے اور پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے ان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایف آئی اے سے پیکا کی سیکشن 20 کے تحت زیر التوا شکایات کی رپورٹ طلب کر لی۔