• news

خواتین حجاب پہنیں یا نہیں  ان کا انتخاب ہے: ملالہ

لندن (نیٹ نیوز) امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ خواتین حجاب پہنیں یا نہیں یہ ان کا انتخاب ہے۔ کچھ سالوں قبل پہلے میں نے اپنی کمیونٹی میں خواتین کو برقع پہننے پر مجبور کرنے والے طالبان کے خلاف بات کی تھی جبکہ گزشتہ ماہ میں نے بھارت میں لڑکیوں کو سکول میں حجاب اتارنے پر بھی آواز اٹھائی۔ یہ تضادات نہیں‘ دونوں صورتوں میں خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ اگر کوئی مجھے سر ڈھانپنے یا پھر سکارف اتارنے پرمجبور کرے گا تو میں احتجاج کروں گی۔ آئیں اور ہم سے انفرادی آزادی اور خود مختاری‘ نقصان اور تشدد کو روکنے‘ تعلیم اور آزادی کے بارے میں بات کریں۔

ای پیپر-دی نیشن