کویت نے نئے وزٹ ویزوں کا اجراروک دیا
کویت سٹی(اے پی پی)کویت نے نئے وزٹ ویزوں کا اجراروک دیا ہے۔ کویتی ذرائع ابلاغ نے وزارت داخلہ کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کویت میں متعدد افراد کو بھیک مانگنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان افراد سے کی گئی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تمام افراد رمضان کے مقدس مہینے سے قبل کویت پہنچے تھے تا کہ مقدس ماہ کے دوران بھیک مانگ سکیں۔کویتی حکام کو شکایات وصول ہونے پر وزارت داخلہ نے غیر معینہ مدت تک کے لئے وزٹ ویزوں کے اجراکو روک دیا ہے۔