جو تحریک انصاف چھوڑتا ہے اسکی سیاست ختم ہو جائے گی: شفقت محمود
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) علیم خان اور جہانگیرین ترین نے آج تک یہ نہیں کہا کہ ہم تحریک انصاف کا حصہ نہیں، اپوزیشن نے ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ اگر کوئی ایک آدھا بندہ تحریک انصاف کو چھوڑتا ہے تو اس کی سیاست ختم ہو جائے گی جو صاحب کہتے ہیں کہ وہ گھر کو لوٹ گئے ہیں، ان کو ادھر آنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی پریس کانفرنس، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے گوجرانوالہ کے شہریوں کو زرداری صاحب کی اوقات دکھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گوجرانوالہ میں کل یہاں جلسہ نہیں جلسی سا لگتا تھا یہ لوگ سندھ سے اپنے ساتھ لوگ لے کر آئے۔ یہ لانگ مارچ نہیں فراڈ مارچ لگتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوٹ مارکرنے والے سارے چور اکٹھے ہو گئے ہیں۔ یہ لوٹ مار کے پیسے سے ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کر رہے ہیں، یہ مختلف طریقوں سے ممبران اسمبلی کو جھانسہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس میں ان کو ناکامی ہو گی۔ نواز شریف اور زرداری کا سارا پیسا ملک سے باہر پڑا ہے۔ ان لوگوں کا پیسہ امریکہ اور لندن میں پڑا ہے۔ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو شوق سے لائے، اس میں ان کو مکمل ناکامی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کی اسلامی کانفرنس کے باعث تزہین و آرائش چل رہی ہے کرسیاں اکھاڑنے کا الزام بے بنیاد ہے۔