• news

56 کمپنیوں کے قیام کیخلاف  درخواست بغیر سماعت ملتوی 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے صاف پانی سمیت 56 کمپنیوں کے قیام کے خلاف دائر درخواست کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔درخواست گزار شان سعید گھمن ایڈووکیٹ کی طرف سے 27نومبر 2017میں کمپنیز کی قانونی حیثیت کو چیلنج کر رکھا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ موجودہ حکومت نے بھی سابق دور کی 56کمپنیوں کی قانونی حیثیت کی توثیق کا موقف دے رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن